ٹانک میں حکومتی احساس کفالت پروگرام کے رقم کی منصفانہ تقسیم کا سلسلہ ایف سی سائوتھ اور پاک فوج کی نگرانی میں جاری

منگل 21 جولائی 2020 13:15

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2020ء) ٹانک میں حکومتی احساس کفالت پروگرام کے رقم کی منصفانہ تقسیم کا سلسلہ ایف سی سائوتھ اور پاک فوج کی نگرانی میں جاری (390.972 )ملین روپے کی خطیر رقم مستحق اور غریب افراد میں تقسیم کر دی گئی ایف سی، پاک فوج ایک طرف ٹانک کے امن کو برقرار رکھنے میں جبکہ دوسری طرف کرونا جیسی وباء سے شہریوں کو بچانے اور حکومتی احساس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے سیکورٹی کی فراہمی سمیت متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو معاونت فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے سیکٹر ہیڈکوارٹر سائوتھ کے اعدادو شمار کے مطابق مذکورہ حکومتی پروگرام کی پالیسی پر عمل دارآمد کرانے اور مستحق افراد میں( 12000)ہزار روپے کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے ایف سی سائوتھ اور پاک فوج اپنی نگرانی میں متعلقہ اداروں کے تعاون سے پچھلی( 69دنوں) کے دوران اب تک نہایت کامیابی کے ساتھ( 390.972)ملین روپے کی بڑی رقم غریب افراد میں تقسیم کروا چکی ہے جو بہت بڑی کامیابی ہے جس سے غریب اور مستحق افراد کو حکومتی پالیسی کے مطابق اسکا جائز حق مل چکا ہے مذکورہ پروگرام کے تحت تقسیم کی گئی رقم کی پہلے فیز میں اوسط(84.43فیصد)،دوسرے فیز میں( 86.95)تیسرے فیز میں( 86.48)چوتھے فیز میں( 96.66)اور جاری پانچویں فیز کے دوسرے روز میں( 27.34فیصد) رہی۔

(جاری ہے)

سیکٹر ہیڈ کوارٹر سائوتھ کی طرف سے مذکورہ پروگرام کی کامیابی ،حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کویقینی بنانے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں