ٹانک،کینسر کی بیمارمیں مبتلا لاچار شخص کی بیماری کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ،سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا فوری نوٹس

ایف سی حکام گرہ نورنگ پہنچ گئے اور سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی جانب سے مالی امدادفضل الرحمن کے حوالے کی

اتوار 14 مارچ 2021 17:50

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2021ء) کینسر کی بیمارمیں مبتلا لاچار شخص کی بیماری کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا فوری نوٹس ایف سی حکام گرہ نورنگ پہنچ گئے اور مالی امداد فضل الرحمن کے حوالے کی ۔

(جاری ہے)

ٹانک کے نواحی علاقہ گرہ نورنگ سے تعلق رکھنے والا شخص فضل الرحمن جو کینسر جیسے جان لیوا بیماری میں مبتلا ہے اور غربت کی وجہ سے انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھا کی بیماری کی خبر کو مقامی صحافیوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کیا خبر وائرل ہونے کے بعد سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایف سی حکام کو گرہ نورنگ میں واقع ان کے گھر پر بھیجا جہاں پرسیکورٹی حکام نے سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی جانب سے مالی امداد کینسر کے مرض میں مبتلا فضل الرحمن کے حوالے کی مالی تعاون کرنے پر انہوں نے آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمر بشیر اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا دلی شکریہ ادا کیا۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں