محکمہ صحت ٹانک کے تعاون سے سب جیل ٹانک میں قیدیوں اور سٹاف کی کرونا ویکسنیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا

اتوار 13 جون 2021 17:10

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) محکمہ صحت ٹانک کے تعاون سے سب جیل ٹانک میں قیدیوں اور سٹاف کی کرونا ویکسنیشن کا عمل مکمل کر لیا گیاعالمی وبا کرونا سے شہریوں کو محفوظ بنانے کے لئے ٹانک میں بھی عام شہریوں اور سرکاری محکموں میں کرونا ویکسنیشن کا عمل قومی ذمہ داری کے تحت جاری ہے ملک کے دیگر حصوں کی طرح ٹانک میں بھی صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سرکاری محکموں میں کرونا کی ویکسنیشن کے لئے محکمہ صحت کی جانب سیخصوصی اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں اور خصوصی ڈیسک کا قیام عمل میں لاکر محکمہ صحت کا عملہ سرکاری اور عام شہریوں کی ویکسنیشن کر کے ان کو کرونا وبا کے مضحر اثرات سے بچانے میں مصروف عمل ہے ٹانک کی سب جیل کے تمام سٹاف اور جیل کے قیدیوں کو کرونا سے بچانے کے لئے ویکسین لگانے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اسی حوالے سے سب جیل ٹانک کے سپرٹنٹڈنٹ امجد خان محسود کا کہنا تھا کہ ٹانک سب جیل کے 24 اہلکاروں اور 52 قیدیوں میں تین مرحلوں کے دوران کرونا کی خوراک لینے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ سب جیل میں مذید قیدیوں کی آمد کی صورت میں ان کی کرونا ویکسنیشن کی جائیگی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور آئی جی جیل خان جات کی ہدایت پر ٹانک سب جیل کے اہلکاروں اور قیدیوں کو کرونا وبا سے بچانے کے لئے ضلعی ہیلتھ آفیسر ٹانک ڈاکٹر احسان اللہ بیٹنی کی کاوشوں سے محکمہ صحت ٹانک کی طرف سب جیل میں قیدیوں کی سہولت کیلئے ڈیسک کا قیام عمل لایا گیا ہے جہاں پر ڈی ایچ او کے تعاون سے محکمہ صحت کے عملہ نے سب جیل کے قیدیوں اور اہلکاروں کی ویکسینیشن کی ان کا مذید کہنا تھا کرونا عالمی وبا ہیجسکا خاتمہ احتیاطی تدابیروں پر عمل کرنے اور ویکسینیشن کے ذریعے سے ہی ممکن ہے انہوں نے قیدیوں اور اہلکاروں کی ویکسینیشن پر ڈی ایچ او سمیت مجکمہ صحت کے متعلقہ حکام کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں