ٹانک، پولیس کی نان کسٹم پیڈ سامان کیخلاف کارروائی ،لاکھوں روپے مالیت کے امریکن بادام ،الائچی برآمد

جمعہ 9 جولائی 2021 17:00

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2021ء) تھانہ مرید اکبر شہید پولیس کی نان کسٹم پیڈ سامان کے خلاف کامیاب کاروائی لاکھوں روپے مالیت کے امریکن بادام اور الائچی برآمد قانونی کاروائی کے بعد نان کسٹم پیڈ سامان کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان شوکت اللہ اور ضلعی پولیس آفیسر ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ کے خصوصی احکامات پر تھانہ ایس ایم اے پولیس نے سماج دشمن عناصر اور نان کسٹم پیڈ غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال بلوچ کی قیادت میں تھانہ مرید اکبر شہید کے ایس ایچ او ساجد خان نیآئی بی کی خفیہ اطلاع پر ٹانک ڈیرہ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ سامان کی اسملنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2050 کلوگرام نان کسٹم پیڈ غیر ملکی بادام،450 کلوگرام شربت سفوف،1700 کلوگرام اسپغول،1175 کلوگرام خستہ اور 300 کلوگرام الائچی برآمد کر لی جنکی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے برآمد ہونے والے نان کسٹم پیڈ سامان کو قانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ادھر تھانہ ایس ایم اے کے ایس او ایچ او ساجد خان نے سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو دھر لیا ہے جبکہ 4 عدد رائفلز،30 کارتوس اور 1200گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں