افغان شہری کو جنوبی وزیرستان کاڈومیسائل جاری کرنے پر محکمہ اینٹی کرپشن ٹانک کی کارروائی ،ملوث اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

ہفتہ 29 جنوری 2022 13:54

افغان شہری کو جنوبی وزیرستان کاڈومیسائل جاری کرنے پر محکمہ اینٹی کرپشن ٹانک کی کارروائی ،ملوث اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے افغان شہری کو جنوبی وزیرستان کا ڈومیسائل جاری کرنے پر محکمہ اینٹی کرپشن ٹانک کی کاروائی الزامات ثابت ہونے پر ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ اسماعیل خان عبد الحئیی بابڑ نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختون خواہ امجد علی خان کی ہدایات پر کرپشن اور بد عنوان عناصر کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے کرپشن میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائیگا اور اس کے لئے خصوصی مہم چلائی جا رہی تاکہ کرپشن کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کو شکایت ملی کہ ایک افغان شہری جسکا نام زریالہ ہیکو سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے جنوبی وزیرستان کی ڈومیسائل جاری کی گئی ہے جس پر محکمہ اینٹی کرپشن ٹانک کے سرکل آفیسر عبدالجلیل کی جانب سے انکوائری کا آغاز کیا گیا اور مبینہ طور پر الزامات ثابت ہونے پرمتعلقہ تحصیلدار ملوث اہلکاروں اور متعلقہ افغان شہری کے خلاف مقدمہ درج کر کے مذید تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سرکاری فنڈز میں خرد برد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائیوں کا عمل جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں