سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری بحالی کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، خیبر پختونخواحکومت متاثرین کو دیئے جانے والے معاوضہ میں اضافہ کرے، وزیراعظم شہبازشریف
جمعرات 4 اگست 2022 11:32
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر ٹانک حمیداللہ خان نے وزیراعظم کو بتایاکہ فلڈ ریلیف کیمپ میں خوراک کی فراہمی ، صاف پینے کے پانی کے علاوہ عارضی چھتوں کی فراہمی کی یقینی بنائی گئی ہے۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ امدادی کاموں میں ایف سی، پاک فوج ،ریسکیو 1122 اور پولیس نے حصہ لیا۔ ٹانک اورڈی آئی خان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے گھر اور فصلیں تباہ ہوئیں ، لائیو سٹاک کو نقصان پہنچا ہے ۔متاثرین کے لئے 3 میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے۔ اما خیل میں متاثرین کے لئے ایک عارضی رہائشی کیمپ قائم کیا گیا ہے ۔سیلاب متاثرین کو کھانا دیاجارہا ہے۔ اس ڈویژن میں بارشوں سے 293 گھر متاثرہوئے، 1720 ایکڑ زرعی اراضی متاثرہوئی، 143 گھر مکمل تباہ ہوئے۔ وزیراعظم کو بتایاگیا کہ ضلع ٹانک میں 11ہزار گھروں کو نقصان پہنچا، 2 اموات اور7 افراد زخمی ہوئے۔ اس موقع پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کو ہم نے استدعا کی کہ وہ اس دور دراز کے متاثرہ علاقے کا دورہ کریں ، آج انہوں نے یہاں کا دورہ کیا ہے جس پران کے مشکور ہیں۔وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے قائم خیمہ بستیوں کابھی دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تبادلہ خیال کیا اور بچوں سے شفقت کااظہار کیا۔ انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں ان کی فوری بحالی کے لئے اجتماعی کاوشیں کررہی ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر سیلاب سے متاثرہ بزرگ افراد سے گلے ملے، متاثرین نے نم آنکھوں کے ساتھ ہمدردی پر وزیراعظم کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ وہ پہلے وزیراعظم ہیں جو مشکل کی اس گھڑی میں ان کےساتھ ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات مولانااسد محمود اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کےدورے کا پروگرام تین بار بنا لیکن خراب موسم کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا۔ آج حاضر ہوا ہوں ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر متاثرین کی بحالی اور ریلیف کا پروگرام جاری رہے گا۔ سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے کے لئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مالی امداد دی جائے گی ۔ گو کہ یہ امداد ان کے دکھوں مادوا نہیں کیونکہ جس کا جگر گوشہ بچھڑ جائے اس کے لئے عمر بھر کا روگ بن جاتاہے تاہم اللہ کی منشا پر راضی ہو کرزندگی صبر وشکر کےساتھ گزارنی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اموات پر 10 لاکھ روپے فی کس لواحقین کو اداکررہی ہے ۔ یہاں پر صوبےمیں 8 لاکھ روپے دیئے جا رہے ہیں جو کہ پہلے3 لاکھ روپے تھے۔ میں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے کہا ہے کہ وہ اسے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کریں۔ 10 لاکھ وفاق اور 10 لاکھ صوبے سے لواحقین کو ملنے سے مشکلات کا کچھ ازالہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو وفاق 25 ہزار روپے کی بجائے اڑھائی لاکھ روپے دے رہا ہے ۔مکمل تباہ گھر پر 5 لاکھ جبکہ جزوی نقصان پر 2 لاکھ روپے ادا کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کے نقصان پر صوبائی حکومتیں سروے کررہی ہیں۔ این ڈی ایم اے کے چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس پرمشترکہ سروے کریں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور وزرا کی جانب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور فوری ریلیف یقینی بنانے کےلئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات چیت ہوئی ہے کہ افواج پاکستان کی فیلڈ فارمیشن ہر جگہ موجود ہیں۔و ہ اس میں تعاون کریں جس پر آرمی چیف نے کہا کہ یہ قومی ذمہ داری ہے اس میں مکمل تعاون کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاوضے کی ادائیگی میں کسی کا حق نہیں مارا جائے گا۔ یقینی بنائیں گے کہ قوم کے وسائل ضائع نہ ہوں ، حقدار کو حق ملے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج اس حوالے سے اجلاس رکھا تھا تاہم اسے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کے دورے کی وجہ سے دو دن کے لئے ملتوی کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبوں میں سڑکوں ، پلوں سمیت انفراسٹرکچر کو ہونے والے نقصان کا جلد سروے کیاجائےگا اس میں تاخیر نہیں ہوگی ۔انہوں نے چیئر مین این ایچ اے کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسےفرض شناس آفیسر موجود ہیں جو دین دنیادونوں کما رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر متاثرین کی خدمت کررہے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر متاثرین کی فوری بحالی چاہتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں دوسری جماعت کی حکمومت ہے تاہم سیلاب متاثرین کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ۔ یہ پاکستان کا معاملہ ہے ۔عوام اور بچوں کا معاملہ ہے۔ اس پر کوئی سیاست نہیں ہو گی۔ ہم عوام کے خادم بن کر آخری متاثرہ شخص کے اپنے پائوں پر کھڑاہونے تک خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔\932متعلقہ عنوان :
ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک بھر کی طرح ٹانک میں بھی ڈپٹی کمشنر آفس میں یوم پاکستان کی تقریب کا اہتمام
محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر) کے حکم پر36 درخواست گزاران کو ان کی زیر التواء72 لاکھ کی گرانٹس ادا ..
ٹانک کے علاقے میں سرکاری اسکول ٹیچر کی لاش برآمد
ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید
ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید
ملک بھر کی طرح ٹانک میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا گیا
پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں فتنہ ہے، ہر صورت میں روکیں گے، مولانا فضل الرحمن
جیل میں قید شخص کے خلاف بات کرنا پٹھانوں کی روایت نہیں
شب و روز کی محنت نے زرعی یونیورسٹی کوترقی کی راہ پر گامزن کیا،وائس چانسلر
لوگ اب دینی مدارس کو چندہ نہیں دیتے، شیر افضل مروت
ڈی ایس پی رورل کا اپنے دفتر میں ڈی ایس پی ہیڈکواٹرز ، ایس ایچ او سٹی اور ٹریفک انچارج کے ہمراہ ٹرانسپورٹ ..
چوری ، ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،ڈی ..
ٹانک سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ