افغانستان ‘ گومل ضلع میں امریکی ڈرون حملے میں مرنے والے شدت پسندوں کی تعداد 16ہوگئی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 12:51

گومل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) افغانستان کے گومل ضلع میں ایک امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں تحریک طالبان پاکستان سے منسلک مرنے والے شدت پسندوں کی تعداد 16ہوگئی انٹیلی جنس افسران کے مطابق 16عسکریت پسندوں کی لاشیں جلد ان کے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردی جائیں گی۔انہوں نے تصدیق کی کہ عسکریت پسندوں کا تعلق ٹی ٹی پی گنداپور گروپ سے تھا جنکے سربراہ ملا فضل اللہ ہیں اور جنہوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ یہ ڈرون حملہ ایک ہفتہ قبل افغانستان اور پاکستان کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ بند کرنے کی پیشرفت کے بعد سامنے آیا ۔افغان صدر نے گزشتہ سال اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جو یہ امید کررہے تھے کہ اسلام آباد طالبان قیادت کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اپنا کردار ادا کریگاجس کا نتیجہ جولائی میں افغان حکام اور طالبان کے رہنماوٴں کے درمیان ہونے والے مذاکرات تھے تاہم گروپ کے رہنما ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد یہ عمل معطل ہوگیا اور طالبان نے کابل میں تازہ حملے شروع کردیے جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد افراد مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں