آئی جی ایف سی سائوتھ کور کا دورہ احمدوام ،متعدد ترقیاتی منصوبوں سمیت نوجوان کو ایف سی میں بھرتی کرنے کا اعلان

ہفتہ 26 جنوری 2019 15:20

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2019ء) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر سائوتھ کور کا دورہ احمدوام ،متعدد ترقیاتی منصوبوں سمیت نوجوان کو ایف سی میں بھرتی کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عابد لطیف نے جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھاکے تحصیل سراروغہ کے دور افتادہ علاقیا حمدو ام گرڑائی کے دورے پر موسم کی خرابی کے باعث براستہ سڑک پہنچے احمدوام پہنچنے پر 28 بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر امجد عزیز مغل اور قبائلی عمائدین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا آئی جی ایف سی کو قبائلی روایات کے مطابق لنگی پہنانے سمیت تحائف پیش کیے آئی جی ایف سی نے جرگے سے خطاب کے دوران کہا کہ قبائلیوں کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہیں انھوں نے ملک کے خاطر بے پناہ قربانیاں دی ہیں جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں اور یہاں کے باسیوں کی بھرپور حمایت اور تعاون سے ایک مثالی امن قائم ہو گیا ہے جس کو قائم اور برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں انہوں نے عوامی مطالبہ پر یہاں کے نوجوانوں کو ایف سی میں ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کرنے کا اعلان کردیا ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر اور منظوری کے لئے پاک آرمی سول انتظامیہ اور علاقائی عمائدین پر مشتمل کمیٹیاں بنائی جائیں گے جو ترقیاتی منصوبوں کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گی ان کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالجز میں 50فیصد ان طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا جو جنوبی وزیرستان کے مقامی سکولوں میں پڑھ رہے ہیں تاکہ یہاں کہ سکولوں کو آباد کیا جاسکے انہوں نے شرانگئی گرڑائی کے پانی کے مشکلات کو حل کرنے کے لئے آبنوشی سکیم کے اعلان سمیت خراب واٹر سپلائی سکیم کی فوری مرمت کا اعلان کیا جبکہ آمدورفت کے مشکلات کو ختم کرنے کے لئے احمدوام ٹوتریفریدائی 6 کلومیٹر سڑک کی ترجیحی بنیادوں پر قابل آمدورفت بنانے کی منظوری دے دی۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں