ٹانک ،نندور میں نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،پولیس نے ملزم کو ٹریس کر کے آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا

ہفتہ 24 نومبر 2018 14:05

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2018ء) ٹانک کے گائوں نندور میںنوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ،پولیس نے ملزم کو ٹریس کر کے آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی رولر شاہد عدنان خلیل نے ڈی پی او آفس میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ دن پہلے ٹانک کے نواحی گائوں نندور میں ایک نوجوان کی قتل شدہ لعش برآمد ہوئی جسکی شناخت تسلیم خان ولد ترکستان کے نام سے ہوئی تھی مقتول کے بھائی پاس مرجا ن کی درخواست پر مقامی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلا ف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر عارف خان کی ہدایت پر اندھے قتل کا سوراخ لگانے کے لئے میری اور سب انسپکٹر ثناء اللہ کی نگرانی میں ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مختلف زاویوں سے تفتیش کا عمل شروع کیااور کافی محنت کے بعد پولیس نے مذکورہ اندھے قتل کا سوراخ لگاتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم تیمور نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ڈی ایس پی رولر شاہد عدنان کا مذید کہنا تھا کہ ریجنل پولیس آفسیر ڈیرہ ریجن اور ڈی پی او کی ہدایات پر رولر کی حدود میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے سماج دشمن عناصرز کے خلاف روزانہ کی بنیادوں پر کاروائیاں کی جا رہی ہیںاور ایسے عناصرز کے ساتھ کے سختی سے نمٹا جائیگا عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریںتاکہ علاقہ سے جرائم پیشہ عناصرز کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں