تھانہ مرید اکبر شہید پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن اسلحہ اور کارتوس برآمد

جمعرات 23 جولائی 2020 14:55

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2020ء) تھانہ مرید اکبر شہید پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن اسلحہ اور کارتوس برآمد ڈی پی او کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال بلوچ کی قیادت میں تھانہ مرید اکبر شہید کے ایس ایچ او فہیم ممتاز نے اپنی دوماہ سے زائد عرصہ کی تعیناتی کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہوں نے 39135گرام چرس،2540گرام ہیروئن،700گرام بھنگ اور 20گرام آئس برآمد کر لی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی عمل لاتے ہوئے انہوں نی10کلاشنکوف،20پستول،23رائفل،10بندوق،2ہینڈ گرینیڈاور736کارتوس برآمد کر لئے اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 39 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیاجبکہ مختلف سرچ اینڈ سٹرایئک آپریشن کے دوران459 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا اسی طرح تھانہ ایس ایم اے کے ایس ایچ او فہیم ممتاز نے مختلف مقدمات میںمطلوب30ملزمان کو گرفتار کیا عوامی حلقوں نے ایس ایچ او فہیم ممتاز کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کی جانیوالی کاروائیوں کو سراہا گیا ہے

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں