ٹانک پولیس کی کامیاب کارروائی‘ سانحہ اماخیل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

پیر 6 دسمبر 2021 17:11

ٹانک پولیس کی کامیاب کارروائی‘ سانحہ اماخیل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) ٹانک پولیس کی کامیاب کارروائی‘ سانحہ اماخیل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا سانحہ اماخیل کے دلخراش واقع میں 11 افراد کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا تھا صوبائی حکومت کی طرف سے ملزم کے سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی تھی ضم علاقہ جنڈولہ میں پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ضلعی پولیس سربراہ سجاد احمد صاحبزادہ نے اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے ویڑن کے مطابق ٹانک پولیس نے شہریوں کی آپس میں پرانی قتل مقاتلہ کی دشمنیوں کے خاتمہ میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے تاکہ دشمنیوں میں مذید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے مقامی پولیس کے اس اقدام سے علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کو پائیدار بنانے میں میں مدد ملے گی ڈی پی او کا بتا نا تھا کہ ٹانک ملازئی پولیس کی حکمت عملی اور سول سوسائیٹی کے تعاون سے پولیس نے 2019 کو رونماء ہونے والے دلخراش واقع جس میں ایک مسافر کوچ پر فائرنگ کرکے مسلح ملزمان نے 11 افراد کی زندگیںوں کے چراغ گل کر دئیے تھے مذکورہ واقع میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں اور انکو انجام تک پہنچانے کے لئے ٹانک پولیس نے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جس میں کئی نامزد ملزمان اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے جبکہ مرکزی ملزم عمر خطاب جو پولیس کو انتہائی مطلوب تھا کو گرفتار کر لیا گیا صوبائی حکومت کی جانب سے گرفتار ملزم عمر خطاب کے سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی تھی ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملزم پولیس کو قتل اور دیگر سنگین 26 مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ ملزم پر 16 افراد کے قتل کے مقدمات میں دعوے داری عائد کی گئی ہے ضلعی پولیس سربراہ نے بتایا کہ ملازئی کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے پولیس،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور علاقائی مشران کا کردار انتہائی اہم تھا علاقائی مشران کے تعاون سے حسن خیل قبیلہ سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزمان اشتہاری جن میں انعام اللہ،گلزمان،ممریز،رفیع اللہ،فرمان اللہ،نہروان اور فرید اللہ شامل ہیں کو گرفتار کر لیا گیاہے گرفتار ہونے والے ملزمان مقامی پولیس کو قتل،اقدام قتل،ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے مذکورہ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری سے علاقہ میں امن کی فضاء قائم ہوئی ہے ضلعی پولیس سربراہ سجاد احمد صاحبزادہ نے بتایا کہ ضم ہونے والے علاقہ سب ڈویڑن جنڈولہ کی پولیس نے اپنے محدود وسائل میں ایک اندھے قتل کا سرغ لگاتے ہوئے اور مختلف زاویوں سے کامیاب تفتیش کے بعد قتل کے مبینہ ملزم عمر خطاب کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہیاندھے قتل کا سراغ لگانے اور ملزم کی گرفتاری پر ڈی ایس پی جنڈولہ غازی مرجان اور اسکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ ٹانک پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور پائیدار امن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی جرائم پیشہ عناصر راہ راست پر آ جائیں اور خود کو قانون کے حوالے کردیں بصورت دیگر ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا پریس کانفرنس کے اختتام پر ضلعی پولیس سربراہ سجاد احمد صاحبزادہ نے صحافیوں کے ذریعے اچھی کار کردگی کا مظاہرہ دکھانے والے پولیس کے افسران اور جوانوں میں تعریفی سرٹیفیکٹس تقسیم کروائی گئیں۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں