ٹانک ، قومی اور صوبائی دونوں نشستیں ایم ایم اے نے اپنے نام کرلیں

این اے 37پر جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے فرزند مفتی اسعد محمود اور پی کے 94پر جے یوآئی کے سابقہ ایم پی اے محمود خان بیٹنی دوبارہ کامیاب ٹرن اوٹ 44فیصد رہا

جمعرات 26 جولائی 2018 19:38

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2018ء) ٹانک سے قومی اور صوبائی دونوں نشستیں ایم ایم اے نے اپنے نام کرلیں،این اے 37پر جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے فرزند مفتی اسعد محمود اور پی کے 94پر جے یوآئی کے سابقہ ایم پی اے محمود خان بیٹنی دوبارہ کامیاب ہوگئے ہیں دونوں کامیاب امیدواروں کوتعلق جے یو آئی (ایف) سے ہے،ٹرن اوٹ 44فیصد رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر این اے 37ٹانک کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی سرکاری نتائج کے مطابق ایم ایم اے کے امیدوار مولانااسعد محمود نے کل 28504ووٹ جبکہ انکے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار حبیب اللہ کنڈی نے 16599ووٹ لیکر دوسری پوزیشن اور آزاد امیدورا سابقہ ایم این اے انجنئیر داور کنڈی نے 13569ووٹ لیکرتیسری پوزیشن حاصل کرلی نتائج کے مطابق کامیاب ہونے والے ایم ایم اے کے امیدوار کو اپنے حریف پی ٹی آئی کے امیدوار پر 11905ووٹوں برتری حاصل ہوئی ڈالے گئے،اسی طرح ٹانک کے واحد صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 94 پر ایم ایم اے کے امیدوار سابقہ ایم پی اے محمود خاں بیٹنی نے کل27651ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مدمقابل اے این پی کے امیدوار سابقہ ایم پی اے غلام قادر بیٹنی نی15482ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار عرفان اللہ کنڈی نے 14612ووٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی نتائج کے مطابق کامیاب ہونے والے ایم ایم اے کے امیدوارمحمود بیٹنی کو اپنے حریف اے این پی کے امیدوار غلام قادر بیٹنی پر 12169ووٹوں سے برتری حاصل ہوئی

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں