ٹانک میں دن دیہاڑے بھر ے بازار میں مسلح افراد کی فائر نگ

،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کو قتل کر دیا

جمعرات 2 اگست 2018 19:21

ٹانک میں دن دیہاڑے بھر ے بازار میں مسلح افراد کی فائر نگ
ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) ٹانک میں دن د ہاڑے بھر ے بازار میں مسلح افراد نے فائر نگ کر کے ٹانک کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کو قتل کر دیا ۔وردات کے بعدفرار ہونے والے ملزمان پر مقتول کے سرکاری محافظ کی فائرنگ اور پولیس کے تعاقب کے باوجود ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ٹانک کے گنجان آباد بازار ٹریفک چوک کے قریب مسلح افراد نے سرکاری موٹر کار نمبر A-1110پر فائرنگ کر کے ٹانک میں تعینات ایڈایشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کرامت اللہ کنڈی کو قتل کر دیا کرامت اللہ کنڈی کو ملزمان نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے محافظ کے ہمراہ سرکاری فرائض کی سر انجام دہی کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک آ رہے تھے پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے جب ان کو گولیوں کا نشانہ بنایا تو وہ اس وقت زخمی تھے جن کو طبعی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک لایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے تاہم مبینہ طور پر ان کے ساتھ موجود سرکاری محافظ پولیس کانسٹیبل نے وردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان پر فائرنگ کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے فائرنگ کی زد میں اکر ایک راہگیر جسکا نام اکرام الدین بتایا جاتا ہے زخمی ہو گیا تھانہ سٹی پولیس نے مقتول کے محافظ پولیس کانسٹیبل تاج علی کی مدعیت میں بر کت اللہ ولد قدرت اللہ اور انعام اللہ ولد قدر ت اللہ پر قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی وجہ عداوت مقتول اور ملزمان کے درمیان قتل مقاتلہ کی دشمنی بتائی جاتی ہے واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سال 2014میں بھی مقتول ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ کے بڑے بھائی اورنگزیب کو مسلح افراد نے پبلک پارک کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں