ٹانک،دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی،ڈی پی اومحمدعارف

ہفتہ 4 اگست 2018 21:38

ٹانک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) ملک بھرکی طرح ٹانک میں بھی یوم شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب کاانعقادکیاگیاجس میںلیفٹینٹ کرنل ساجد، ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان ، ڈی پی او محمدعارف ،محمود خان ،شہداء کے لواحقین ،مقامی صحافیوں، معززین علاقہ ،بلدیاتی نمائندوں، مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات ،سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنمائوں ، معززین علاقہ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمدعارف نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی، ٹانک پولیس کے 23جوانوں نے جام شہادت نوش کرکے علاقے میں امن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھا، ٹانک پولیس نے محدود وسائل کے باوجودبھی 2007ء میں دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ٹانک جنوبی اضلاع کا واحد ضلع ہے جو دہشت گردی کی لہر سے براہ راست متاثرہوا لیکن پولیس کی لازوال قربانیوںاورعوام کے تعاون علاقے میں امن قائم ہوا اورسماج دشمن عناصر کے مذموم مقاصد خاک میں ملا دئیے گئے ۔تقریب کے اختتام کے اختتام پر کرنل ساجد،ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان اور محمد عارف نے شہداء کے لواحقین میں انعامات تقسیم کئے ۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں