عید الاضحی میں گلی محلوں میں صفائی کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،شاہ رخ علی خان

آلائشوں کوٹھکانے لگانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کرلئے ،عوام کی سہولت کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ، ڈپٹی کمشنرٹانک

ہفتہ 18 اگست 2018 20:20

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان نے کہا ہے کہ عید الاضحی میں گلی محلوں میں صفائی کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،عید قربان پر الائشوں کوٹھکانے لگانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیںعوام کی سہولت کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان نے ضلع بھر میں صفائی کے انتظامات کو خود مانیٹر کریں گے عید قربان کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرشاہ رخ علی خان کی نگرانی میں ایک جائزہ اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ سیال،اسسٹنٹ کمشنر علی رضا،تحصیل میونسپل آفسیر قدرت اللہ مروت اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروںنے شرکت کی ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کی تما م یونین کونسلوں میں عوام کی سہولت کیلئے ایک یا ایک سے زیادہ جگہ مختص کی جائیں گی جہاں پر شہری قربانی کے جانوروں کی آلائشیںاور گندگی پھینک سکیں گے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں