ضلع ناظم ٹانک نے دو ارب انیس کروڑ سترالاکھ ترسٹھ ہزار روپے کا ٹیکس فری بجٹ برائے مالی سال 2018-19پیش کردیا

منگل 28 اگست 2018 16:42

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2018ء) ضلع ناظم ٹانک مصطفی خان کنڈی نے دو ارب انیس کروڑ سترالاکھ ترسٹھ ہزار روپے کا ٹیکس فری بجٹ برائے مالی سال 2018-19پیش کردیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے ضلع ناظم مصطفی خان کنڈی نے ضلع کونسل ٹانک کے بجٹ اجلاس کے دوران مالی سال 2018-19کا ترقیاتی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں کے لئے ایک ارب پچھتر کروڑ چوہتر لاکھ انہتر ہزار روپے جبکہ نان سیلری کیلئے سترہ کروڑ اکیانوے لاکھ تیس ہزار روپے فراہم کئے گئے ہیں ضلع کونسل کو امداد کی مدد میں چونسٹھ لاکھ اڑتالیس ہزار روپے ملنے کی توقع ہے ترقیاتی کاموں کیلئے صوبائی مالیاتی کمیشن نے ضلع ٹانک کے لئے پچیس کروڑ اکیاون لاکھ اکہترہزار روپے مختص کئے ہیںاجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلع نائب ناظم آفتاب بلو چ ، ملک نجیب اللہ محسود، عدنان برکی ایڈوکیٹ ،حاجی ظاہر شاہ بیٹنی، صوبیدار بیٹنی،ملک ناصر جان لنگاہ جبکہ جمعیت علماء اسلام کے اسفندیار خان کنڈی ، حاجی شاہ زیب خان کنڈی، حاجی شیر بہادر خان مروت سمیت پی ٹی آئی اور جمعیت علماء اسلام کے دیگر ضلع ممبران اور ضلعی محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی بعد میں ضلع نائب ناظم آفتاب بلوچ نے ضلع کونسل ٹانک کا بجٹ اجلاس 31اگست بروزجمعہ دوبارہ طلب کر لیا۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں