ٹانک، محکمہ اینٹی کرپشن نے بد عنوانی میں ملوث افراد کے خلاف مہم کا آغاز شروع کر دیا

حکومتی خزانہ کو نقصان پہنچانے میں ملوث افراد کیخلاف تین مقدمات درج کر کے نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 29 ستمبر 2018 18:03

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2018ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے بد عنوانی میں ملوث افراد کے خلاف مہم کا آغاز شروع کر دیا ۔حکومتی خزانہ کو نقصان پہنچانے میں ملوث افراد کے خلاف تین مقدمات درج کر کے نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹراینٹی کرپشن ڈیرہ اسماعیل خان ریجن عبدالحیٰ خان بابڑ نے میڈیا سے باتے چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختون خواہ عثمان زمان کی خصوصی ہدایات پر ڈیرہ اور ٹانک میںبد عنوانی میں ملوث اہلکاروں اور افراد کے خلاف بلا تفریق مہم شروع کر دی گئی ہے تاکہ کرپشن کی بیخ کنی کی جا سکے ان کا کہناتھا کہ ڈیرہ میں صوبائی حکومت نے ہندو/ اقلیتی برادری کی ضروریا ت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں 6 کنال قیمتی اراضی بالمیکی قبرستان اراضی جو کہ شمشان گھاٹ کیلئے خریدی گئی تھی درخواست گزار کی نشاندہی پر مذکورہ قیمتی اراضی کو محکمہ مال کے اہلکاران کی ملی بھگت سے نجی مالکیت میں فروخت کر دی گئی انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ملوث افراد اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اس کے علاوہ ایک دوسری کاروائی میں محکمہ مال ڈیرہ کے اہلکاروں کی دھوکہ دہی سے شہری کے زمینی انتقال میںٹمپرنگ کرنے اور رقبہ کو 0k-11M کی بجائے 09K-11Mپر منتقل کر دیا گیاجسکی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے عبدالحیٰ خان بابڑکا مذید کہنا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ تعلیم ٹانک کی ملی بھگت سے سرکاری اسکول کی پرانی بلڈنگ کے رقبہ میں ہیر پھیر کرنے اور الزامات ثابت ہونے پر مقدمے کا اندارج کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ تینوں مقدمات میں نامزد ملزما ن گرفتار کر لئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مذید انکوائریوں پر کام جاری ہے کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر مذید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی انہو ں نے کرپشن اور بد عنوانی کی نشاندہی اور خاتمہ کے لئے میڈیا کے کردار کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں