خسرہ ایک موذی مرض ہے جس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے، ڈی سی ٹانک

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:59

ٹانک۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ٹانک شاہ رخ علی خان نے کہا ہے کہ خسرہ ایک موذی مرض ہے جس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج ضلع ٹانک میں انسداد خسرہ مہم جو کہ 15تا27اکتوبر2018ء تک جاری رہے گی کے سلسلے میںمنعقدہ ایک اجلاس کے دوران بریفنگ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے والدین پر زور دیا کہ محکمہ صحت کی طرف سے انسداد خسرہ کی جاری مہم کے دوران اپنے 9ماہ سی59ماہ تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسداد خسرہ مہم کیلئے یونین کونسل کی سطح پر نمایاں جگہوں پر انسدادخسرہ کے ٹیکے لگانے والی ٹیمیں موجود ہوں گی جو انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی طرح گھر گھر جانے کی بجائے مخصوص مقامات پر بچوں کو انسداد خسرہ کے انجکشن لگائیں گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹانک نے کہا کہ انسداد خسرہ کے ٹیکے لگوانا ایک قومی فریضہ ہے جس کی بجاآوری ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ ہمیں حکومتی کوششوں سے استفادہ حاصل کرکے اپنی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کو محفوظ بنانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں