ٹانک میں نامعلوم دہشت گردوں کا حملہ، لانس نائیک شہید ، دو سپاہی زخمی ہو گئے

اتوار 18 نومبر 2018 18:10

ٹانک میں نامعلوم دہشت گردوں کا حملہ، لانس نائیک شہید ، دو سپاہی زخمی ہو گئے
ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) جنوبی وزیرستان کے علاقہ پامنہ میں بیٹنی سکائوٹس کی 244ونگ کی گشتی پارٹی پر نامعلوم دہشت گردوں کا حملہ لانس نائیک بختاور جان منگل شہید جبکہ دو سپاہی زخمی ہو گئے شہید اہلکار کی نماز جنازہ مکین سپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی جنازہ میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (سائوتھ)میجر جنرل عابد لطیف کی شرکت تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن لدھا کے علاقہ پامنہ میں گزشتہ شب 244ونگ کی گشتی پارٹی معمول کی پیٹرولینگ پر تھی کہ اس دوران نامعلوم دہشت گردوں نے ان پر فائیرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک سیکورٹی اہلکار لائس نائیک بختاور جان موقع پر شہید ہو گیا جبکہ سپاہی حیدر زمان اور سپاہی اکمل زخمی ہو گئے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے شہید کی نماز جنازہ اتوار کے روز مکین سپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد لطیف ،55بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر واجد ،ڈپٹی کمانڈنٹ 55بریگیڈ، کمانڈنگ آفسیر مکین لیفیٹنٹ کرنل شفاعت اور پریس کلب کے صدر آور دین سمیت آرمی کے دیگرحکام نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد شہید کی جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقہ کرم روانہ کر دیا گیا۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں