ٹانک، ٹریفک چوک پر دن دھاڑے ڈیری آبا خیل کے رہائشی کو قتل کر دیا گیا

جمعرات 22 نومبر 2018 18:34

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) ٹریفک چوک پر دن دھاڑے کلہاڑی کا وار کر کے ڈیری آبا خیل کے رہائشی کو قتل کر دیا گیا ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب تھانہ سٹی کے حدود میںگنجان آباد بازار ٹریفک چوک کے ساتھ دن دیہاڑے ملزمان نے کلہاڑی کے وار کر کے راز محمد ولد حکیم خان نامی شخص کو شدید زخمی کر دیا جسے فوری طور پرطبعی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا سٹی پولیس نے مقتول کے رشتہ دار خان بادشاہ کی رپورٹ پر تین ملزمان غلام حبیب ،دوست محمد اور ولی جان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی واضح رہے کہ ٹانک شہر میں آئے روزقتل کے پے در پے واقعات رونماء ہونے سے عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے گشت میں اضافہ کیا جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کو ممکن بنایا جا سکے جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین سے اصلا ح و احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں