ٹانک، پولیس کی کارروائی، بھکر کے رہائشی کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

،موٹرسائیکل ،لوٹی رقم برآمد ،قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم بھی گرفتار

پیر 3 دسمبر 2018 18:56

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) تھانہ شہید مرید اکبر پولیس کی کامیاب کاروائی بھکر کے رہائشی کو لوٹنے والا ملزم گرفتار موٹرسائیکل اور لوٹی ہوئی رقم برآمد قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار اسلحہ اور کارتوس بھی برآمد تھانہ مرید اکبر شہید میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار شاہ نے ایس ایچ او ظفرا للہ مروت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چند دن پہلے نامعلوم ملزمان نے بھکر کے رہائشی مقبول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا تھا جبکہ ملزمان اس سے موٹر سائیکل بھی چھین کر لے گئے تھے جس پر انہوں نے تھانہ ایس ایم اے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی جس پر تھانہ ایس ایم اے کے ایس ایچ او ظفر اللہ مروت نے مختلف زاویوں سے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ وقوعہ میں ملوث ملزم لطیف کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کی نشاندہی پر پنجاب کے رہائشی سے چھینا ہوا موٹرسائیکل ،موبائل ،نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا ڈی ایس پی کا مذید کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف تھانہ ایس ایم اے پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 29ملزمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا جبکہ 4295گرام چرس ،440گرام ہیروئن بھی برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے 2کلاشنکوف،12رائفلز،16پستول،8بندوقیں،528مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے ہیں افتخار علی شاہ کا کہنا تھا کہ علاقہ میں امن وامان کو برقرار رکھنا پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا شہری پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ علاقہ میں جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے ۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں