ٹانک،ٹانچی کے مقام پر پانی کو صاف کرنے کیلئے فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 17:00

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں سے ٹانچی کے مقام پر پانی کو صاف کرنے کے لئے فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کمشنر ڈیرہ اور سیکٹر کمانڈر نے فلٹریشن پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کمشنر ڈیرہ جاوید مروت ،سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیرامتیاز، ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی ،ڈی پی او محمد عارف،تحصیل ناظم ہیبت خان بیٹنی سمیت مقامی صحافیوں اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران نے شرکت کی کمشنر ڈیرہ جاوید مروت کا کہنا تھا کہ انتظامیہ شہریوں کو صاف پانی اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے پینے کا صاف پانی کسی نعمت سے کم نہیں ہے اس لئے شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ ٹانچی کے مقام پر نصب کئے گئے فلٹریشن پلانٹ نے کام کرنا شروع کر دیا ہے جس سے شہریوںکو پینے کا صاف پانی مہیا ہو گا گندہ اور مضحر صحت پانی کا استعمال مختلف قسم کی موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے جس کے معاشرے پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں ہم جس معاشرے میں زندگی بسر کر رہے ہیں اس میں ماحول کا خیال رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جب ماحول صاف ستھرا ہو گا تو ہم اپنے آنے والی نسلوں کو بہتر مستقل دیں سکیں گے کمشنر ڈیرہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ فلٹریشن پلانٹ سے روزانہ کی بنیاد پر دس ہزار لیٹر صاف پانی ٹانک کے شہریوں کو مہیا ہو گا جبکہ اس کے علاوہ عنقریب ایک دوسرا فلٹریشن پلانٹ بھی نصب کیاجائیگا ٹانک کی بوسیدہ پائپ لائنوں کی تبدیلی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس کے لئے صوبائی حکومت سے بھی بات چیت کی گئی ہے کمشنرڈیرہ اور سیکٹر کمانڈر نے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے لئے کی جانیوالی کوششوں پر ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان کے اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں