صوبائی حکومت جنوبی اضلاع میں پسماندگی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے،محب الله خان

کسی موضع کی حق تلفی برداشت نہیں کی جائیگی،کسانوں کے تحفظا ت دور کرنے کیلئے مقامی سطح پر چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائیگی ،صوبائی وزیر زراعت

ہفتہ 12 جنوری 2019 15:30

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان نے کہا ہے کہ گومل زام وارن کینال سے ضلع ٹانک کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا وارن کینال کے چلنے سے ٹانک میں پانی بحران کے خاتمے سمیت بنجر اراضی سیراب ہوگی ٹانک زام ڈیم کی تعمیر پر جلد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کرکے عملی اقدامات اٹھائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما عرفان خان کنڈی کی خصوصی دعوت پر وارن کینال دورہ کے موقع پر میڈیا بریفنگ کے دوران کیا انکے ہمرہ ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور ،صوبائی رہنما عرفان خان کنڈی ،فرقان خان کنڈی، ملک امیرکوٹ اللہ داد،ہمایون گنڈاپور،معین الدین گنڈاپور،تحصیل صدر امیر محمد ماما،شوکت ارمانی،صدام محسود،ڈاکٹر احسان ، بلا ل درویش ، نیک رحمان ،نوابزادہ وہاب خان، سینئر رہنما شاہ جہان ٹیپو اور مقبول انورسمیت دیگر پارٹی عہدیدارن موجود تھے صوبائی وزیر زراعت کا کہناتھاکہ صوبائی حکومت جنوبی اضلاع میں پسماندگی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے وارن کینال کام میں سست روی اور غفلت کے مرتکب ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ علاقہ جٹاتر کے زمینداروں کے نقصانات کے ازالے کیلئے وزیراعلی سے ملاقات کرکے پیکج دلوانے کی کوشش کرینگے وارن کینال چک بندی کے بعد پانی چھوڑا جائیگا جس سے علاقہ میں ہریالی اور خوشحالی آئے گی صوبائی وزیر محب اللہ خان کا کہناتھاکہ کسی موضع کی حق تلفی برداشت نہیں کی جائے گی منصفانہ تقسیم پر ضلع ٹانک اور کلاچی کو پانی فراہم کیا جائیگا کسانوں کے تحفظا ت دور کرنے کیلئے مقامی سطح پر چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو انکے مسائل حل کرنے میں بھر پور تعاون کریگی۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں