گوجرانوالہ، اسلام اقلیتوں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے، غلام عباس

پیر 29 جولائی 2019 23:01

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2019ء) معروف کالم نگار وسابق ڈی ایس پی غلام عباس نے کہا ہے کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے‘ آپس میں پیار محبت سے زندگی بسر کرکے ہم معاشرے کو مثالی بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تشدد اورانتہاء پسندی کی ہمارا دین قطعاً اجازت نہیں دیتا‘ ایسا کرنے والے معاشرے کی اصلاح کی بجائے بگاڑ کاباعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں