ْٹانک سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی، گاڑی کے خفیہ خانوں سے دس کلو چرس برآمد ،ملزم گرفتار

جمعہ 9 اگست 2019 20:33

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) ٹانک سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی گاڑی کے خفیہ خانوں سے دس کلو چرس برآمد ،ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ٹانک محمد عارف خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرمہر علی شاہ کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی محمد طاہر خان نے عید کی آمد کے موقع پر ٹانک کے داخلی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا اس دوران انہوںنے پشاور سے جنڈولہ کی طرف جانیوالی فلائنگ کوچ کو لطیف چوکی پر روکا جس میں اکیلا ڈرائیور سوار تھا پولیس نے شک گزرنے پر مذکورہ گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی دس کلو چرس برآمد کر لی ایس ایچ او سٹی طاہر خان نے بتایا کہ پولیس نے گاڑی میں سوار شخص جو اپنا نام ابی مرجان سکنہ متنی بتا رہا ہے کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم کے قبضہ سے راہداری برآمد کر کے فلائنگ کوچ کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں