محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے،ڈی پی او ٹانک

منگل 20 اگست 2019 21:03

ٹانک۔20اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ڈی پی او ٹانک محمد عارف کی زیر سرپرستی ڈی پی او آفس ٹانک میں محرم الحرام کے حوالہ سے اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن ٹانک گل نصیب خان اور ضلع بھر کے سرکل ایس ڈی پی اوز ,تھانہ SMA ٹانک اور سٹی کے SHOs کے علاوہ دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ ٹانک میں ٹوٹل 9 امام بارگاہیں ہیں جن میں 3 ٹانک شہر 3 گاں گرہ بلوچ 2 گاں رنوال اور 1 گاں نورنگ میں واقع ہے ۔

میٹنگ کے دوران تمام امام بارگاہوںمجالس اور چھوٹے بڑے جلوسوں کے لیے سیکورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او ٹانک نے سرکل ایس ڈی پی اوز اور SHOs کو ہدایت کی کہ حسب روایت اس سال بھی محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں ۔

(جاری ہے)

ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید مثر بنایا جائے اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارواء کی جائے۔

تمام مسالک کے علما،لیزان کمیٹیوں کے ممبران اور سیاسی و سماجی افراد کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کریں اور تمام مسالک کے علما کے مشوروں اور تجاویز کو سامنے رکھ کر سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیں۔ بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے علما کو اعتماد میں لیا جائے۔ ڈی پی او ٹانک نے پولیس افسران کو مزید کہا کہ تمام جلوسوں کے روٹ پر موجود ہوٹل ،سرائے ،رہائشی آبادیوں میں رہائش پذیر افراد کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے اور تمام مشکوک افراد اور ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔

جلوسوں کی گزر گاہوں کو بی ڈی ایس سکواڈ کے زریعے مکمل چیک کیا جائے اور جلوس کے راستوں پر موجود اونچی عمارتوں پر ماہر سنائپر بھی تعینات کئے جائیں، جلوس و مجالس میں شرکت کرنے والے افراد کی چیکنگ کے لیے واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے جائیں اور خواتین کی امام بارگاہوں پر لیڈی پولیس افسران بھی تعینات کی جائیں۔ تمام سرکل افسران پولیس جلوسوں کی سیکورٹی کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس لائن ٹانک میں پولیس کے اضافی دستے بھی موجود رہیں گے۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں