وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بہترین کارکردگی پر ضلعی پولیس سربراہ ٹانک کو انعام اور تعریفی اسناد سے نواز دیا

جمعہ 7 فروری 2020 15:45

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2020ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بہترین کارکردگی پر ضلعی پولیس سربراہ ٹانک کو انعام اور تعریفی اسناد سے نواز دیا۔

(جاری ہے)

خیبر پختون خواہ کے وزیر اعلی محمود خان نے سنٹرل پولیس آفس پشاور کے دورہ کے دوران ٹانک میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور سانحہ اماخیل کے مرکزی ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں بہترین کا کردگی دکھانے پر ٹانک کے ضلعی پولیس سربراہ محمد عارف خان اور ایس ایچ او ملازئی فہیم ممتاز کو انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خواہ ثناء اللہ عباسی سمیت پولیس کے دیگر حکام بھی موجود تھے ۔

پولیس حکام کی طرف سے ضلعی پولیس سربراہ عارف خان اور ایس ایچ او ملازئی فہیم ممتاز کی کاکردگی کو سراہا گیا ۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں