ٹانک ،ٹی ایم اے ملازمین نے پولیو مہم سے بائیکاٹ سمیت کرپٹ ٹی ایم او اور ٹی او ایف کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا

منگل 11 فروری 2020 23:43

ْٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2020ء) ٹی ایم اے ملازمین نے پولیو مہم سے بائیکاٹ سمیت کرپٹ ٹی ایم او اور ٹی او ایف کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا ڈپٹی کمشنر کی جانب سے قائم کردہ انکوائری کمیٹی کو تمام ریکارڈ جلد ازجلد فراہم کیا جائے ٹی ایم او اور ٹی او ایف ملازمین سے منتھلی لیکر انکو تنخواہیں اداکرتے ہیں کل سے ٹانک شہر کوپانی کی سپلائی کرنے والی مین لائن کو احتجاجا کاٹ دیا جائے گی ان خیالات کااظہار ٹی ایم اے ملازمین کے عہدیدار سعیدگل بیٹنی ، ارشاد حسین ، بشیر خان ،سیکرٹری سمیت دیگر نے اپنے دفتر میں احتجاجی مظاہر ہ سے خطاب کے دوران کیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر تنخواہوں کی ادائیگی سمیت ٹی او ایف اور ٹی ایم او کو فوری ہٹانے کے مطالبات درج تھے انکا کہناتھاکہ ٹی ایم اے ملازمین پچھلے کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین فاقہ کشی اور خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں کسی ملازم نے فاقہ کشی کے باعث خودکشی کی تو تمام ترذمہ داری ٹی ایم اواور ٹی او ایف پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے میں موجود دو کا ٹولہ نے ٹی ایم اے کی کروڑوں روپے کی آمد ن اونے پونے داموں دینے سمیت خرد برد کی ہے جبکہ غریب ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہاہے مظاہرین کامزید کہناتھاکہ کرپٹ ٹی او ایف عبدالحنان گنڈاپور اور ٹی ایم او سہیل سدوزئی کو ٹانک سے فوری تبدیل کیا جائے جبکہ ٹی ایم اے میں ہونے والی کرپشن اور بے قاعدگیوں کی اعلیٰ سطح تحقیقات سمیت ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی فوری یقینی بنائی جائے بصورت دیگر وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا ۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں