جنوبی وزیرستان میں بولی جانے والی اورمڑی زبان کی ترویج کے لئے سالانہ اے ڈی پی 2019-20میں دو کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے

جمعہ 21 فروری 2020 16:59

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) حکومت نے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں بولی جانے والی اورمڑی (برکی ) زبان کی ترویج کے لئے سالانہ اے ڈی پی 2019-20میں دو کروڑ روپے مختص کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کانی گرم و گرد ونواع کے علاقوں میں موجود سرکاری سکولوں میں پریپ سے لیکر پانچویں کلاس تک پشاور یونیورسٹی پشتو اکیڈمی کے زیر اہتمام کتابیں چھاپ کر نئے تعلیمی سال کے آغاز سے بچوں کو پڑھائے جائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ٹانک حمیدا للہ آفریدی نے عالمی یوم مادری زبان کے حوالے سے پریس کلب ٹانک میں منعقدہ تقریب اور بعد میں میڈیا سے باتچیت کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کا اہتمام بایذید انصاری پیر روشان ادبی جرگہ جنوبی وزیرستان نے کیا تھا ۔تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنرٹانک حمید اللہ خان آفریدی تھے۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں