ٹانک ‘بیمار بچی کے علاج کیلئے آئی جی ایف سی سائوتھ کا فوری ایکشن ‘بچی کے والد کو ایک لاکھ روپے کی نقدی امداد کر دی

اتوار 17 مئی 2020 14:10

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2020ء) سر کی رسولی کی بیماری میں مبتلا معصوم بچی لائیبہ بی بی کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد آئی جی ایف سی سائوتھ میجر جنرل اظہر عباسی اور سیکٹر کمانڈر سائوتھ بریگیڈئیر نیک نام کا انسانی ہمدردی کے تحت فوری ایکشن پشاور کے حیات میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج معصوم بچی لائیبہ بی بی کے والد شیرپائو محسود کے ساتھ اظہار ہمدردی اور بچی کے علاج کے لئے ایک لاکھ روپے کی نقد مالی امداد کی ٹانک محلہ سول لائن کا رہائشی شیرپائو محسود جسکی معصوم بچی لائیبہ بی بی جو کہ سر کی رسولی کی بیماری میں مبتلا تھی بچی کا والد محلہ سول لائن میں ایک کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہے جو انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پ مجبور ہے بچی کے علاج کے لئے اس کے والد کے پاس پیسے نہیں تھے گزشتہ روز بچی کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد بچی کو علاج کے لئے پشاور کے حیات میڈیکل کمپلیکس شفٹ کر دیا گیا مقامی میڈیا نے بچی کی بیماری کی خبر کی نشاندہی کی جس پر آئی جی ایف سی سائوتھ میجر جنرل اظہر عباسی اور سیکٹر کمانڈر سائوتھ بریگیڈئیر نیک نام نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ایف سی حکام کو پشاور بھیجا جہاں پر ایف سی حکام نے بچی کے والد شیرپائو محسود کے ساتھ آئی جی ایف سی سائوتھ اور سیکٹر کمانڈر سائوتھ کی جانب سے اظہار ہمدردی کی گئی اوربچی کے علاج کے لئے نقد ایک لاکھ روپے کی مالی امداد کی گئی بچی کے والد شیر پائو محسود نے مالی امداد کرنے پر آئی جی ایف سی سائوتھ ،سیکٹر کمانڈر سائوتھ اور افواج پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لئے خصوصی دعاء کی -

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں