کورونا وبا کی رو ک تھام عوام کے تعان کے بغیر ممکن نہیں،ڈی سی ٹانک

جمعرات 11 جون 2020 21:33

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد کبیر آفریدی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی رو ک تھام عوام کے تعان کے بغیر ممکن نہیں بے احتیاطی کے باعث ٹانک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ابتک ضلع بھر میں 44 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ضلعی انتظامیہ کورونا وبا کی روک تھام کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھا رہی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہناتھا کہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کورونا وبا کے خلاف فرنٹ لائن پرہے اگر کسی شہر ی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہو ں تو فوری طورپر محکمہ صحت یا ضلعی انتظامیہ سے رجوع کرے تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے ان کا مزید کہناتھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 84 بستروں پر مشتمل آ ئسو لیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے جس میں طبی ضروریات کے مطابق تما م سہولیات دستیاب ہیں جن کی روزانہ کی بنیاد پر خود نگرانی کرتا ہوں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ناجائز منافع خوروں اور حکومتی ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپوٹر ز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں