ٹانک،کشمیر پر بھارتی افواج کے جاری ظلم وجبر اور نہتے کشمیری بھائیوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا

پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کی آزادی تک پاکستان اور پاکستانی عوام اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی ہر محاظ پر امدادجاری رکھے گا، ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی و دیگر شرکاء کاخطاب

جمعہ 5 فروری 2021 16:55

ٹانک،کشمیر پر بھارتی افواج کے جاری ظلم وجبر اور نہتے کشمیری بھائیوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا
ْٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2021ء) کشمیر پر بھارتی افواج کے جاری ظلم وجبر اور نہتے کشمیری بھائیوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کے لئے ضلعی انتظامیہ ٹانک کے زیر اہتمام یوم کشمیر کے موقع پر ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ،ریلی کی قیادت ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر کبیر آفریدی نے کی ۔ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالمتین،ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان بیٹنی،اسسٹنٹ کمشنر جنڈولہ کشمیر خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یوسف،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت اقبال،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال بلوچ،ضلعی انتظامیہ کے افسران،سول سوسائیٹی،سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین،علاقائی تنظیموں کے عہدیداروں،علماء کرام،معززین علاقہ اورمقامی صحافیوں ںسمیت ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے ضلعی محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ریلی کے دوران شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز آٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی جارحیت کے خلاف اور نہتے کشمیری بھائیوں کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے ٹریفک چوک پر پہنچ کرکشمیر میں جاری بھارتی فوج کیمظالم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی اور ریلی کے دیگر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کی آزادی تک پاکستان اور پاکستانی عوام اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی ہر محاظ پر امدادجاری رکھے گا کیونکہ کشمیریوں اور پاکستانی عوام کے ذدل ایک ساتھ ہی دھڑکتے ہیں انہوں نے کہا بھارت بندوق کے زور پر کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا ہے کشمیر کی آزادی تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور انشاء اللہ جلد ہی کشمیر آزاد ہو کر رہے گا ریلی ڈی سی آفس سے سے شروع ہو ئی اور مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی ٹریفک چوک اور پھر ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوئی اس دوران کشمیر کی آزادی کے لئیے خصوصی دعاء بھی کی گئی علاوہ ازیں کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے سماجی شخصیت نوابزادہ وہاب خان،معوذ آرائیں،صدام محسوداور پیر جہانگیر شاہ کی قیادت میں اسپین مسجد ٹانک سے اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام گائوں گومل سے ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی گائوں گومل سے نکالی گئی ریلی کوڑ قلعہ پر جبکہ اسپین مسجد سے نکالی گئی ریلی ٹریفک چوک پر اختتام پذیر ہوئی ان ریلیوں کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے شرکاء کی جانب سے کشمیر پر ناجائز بھارتی افواج کے تسلط کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی اور کشمیریوں کو یو این کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا ریلیوں کے دوران سیکورٹی کے فل پروف انتظامات اٹھائے گئے تھے۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں