ٹانک میں سیکٹر ہیڈ کوارٹر سائوتھ کے تعاون سے 50سے زائد کھلاڑیوں میںاعلی کوالٹی کی فٹبال پریغل ون تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ایک خوش آئند اقدام ہے، ایف سی سائوتھ امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ علاقہ کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ،کھلاڑیوں کی گفتگو

ہفتہ 13 مارچ 2021 20:28

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2021ء) ٹانک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے سیکٹر ہیڈ کوارٹر سائوتھ کے تعاون سے ٹانک کے 50سے زائد کھلاڑیوں میںاعلی کوالٹی کی فٹبال پریغل ون تقسیم کرنے کے حوالے سے سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے فٹبال کے کھلاڑیوں میں فٹبال تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے موقع پر محمد شکیل،محمد سجیل اور دیگر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ایک خوش آئند اقدام ہے جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے مواقع میسر ہونگے کسی بھی معاشرہ کی ترقی میں کھیلوں کے میدانوں کا آباد ہونابنیادی کردار ادا کرتا ہے کیونکہ موجودہ دور میں کھیلوں کی سرگر میوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے جس معاشرے میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے نوجوان بے راہ روی اور منفی سرگرمیوں سے بچنے سمیت بیماریوں سے محفوط رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایف سی سائوتھ امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ علاقہ کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے کھیلوں کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے پرٹانک کے تمام کھلاڑی آئی جی ایف سی سائوتھ میجر جنرل عمر بشیر اور سیکٹر کمانڈر سائوتھ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اسی طرح نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے کے تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں کی جانب سے فوج اور پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں