ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون سے ٹانک کے باسیوں کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا

جمعرات 8 اپریل 2021 18:31

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2021ء) ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون سے ٹانک کے انتہائی گنجان آباد علاقہ محلہ شیخانوالہ کے باسیوں کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا کمانڈنگ آفسیر 25 سندھ رجمنٹ ،ضلعی پولیس سربراہ سجاد آحمد صاحبزادہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یوسف نے علاقہ معززین کی موجودگی میں فلڑیشن پلانٹ کا افتتاح کیا فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب حکومتی ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھ کر منعقد کی گئی تھی جسمیں سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر شیخ احسان اللہ انقلابی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال بلوچ،ڈی ایس پی رورل روخانزیب، معززین علاقہ،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد ور مقامی صحافیوں سمیت ضلعی انتظامیہ کے حکام شریک تھے افتتاحی تقریب کے موقع پرڈاکٹر شیخ احسان اللہ انقلابی اورسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کاکہنا تھا کہ افواج پا کستان اور ایف سی ساؤتھ ٹانک میں پائیدار امن کی بحالی میں مصروف عمل ہے جبکہ اسکے علاوہ وہ علاقہ میں دکھی انسانیت کی خدمت اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر اپنی مدد آپ کے تحت ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے طلباء،نمازیوں اور مختلف محلہ جات سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد پینے کے ٹھنڈے اور صاف پانی سے مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ ا یف سی ہیڈ کوارٹر سائوتھ کے مذکورہ اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے افواج پاکستان اور ایف سی ساؤتھ کی علاقہ میں امن و امان کی بحالی کے لئے دی جانیوالی قربانیاں قابل تحسین ہیں انہوں نے پانی کے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمر بشیر اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کی کاوشوں کو سراہا ہے واضح رہے کہ ٹانک شہر اور گردونواح میں اب تک فرنٹیئر کور ساؤتھ کے تعاون سے 10 سے زائد پانی کے فلٹریشن پلانٹ لگائے جاچکے ہیں جبکہ مذید کئی فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کے لئے ورک مکمل کیا جا چکا ہے جس سے عام شہری مستفید ہونگے ۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں