ضلعی ہیلتھ آفیسر ٹانک کے بی ایچ یو رنوال اور بی ایچ یو ممریز پٹھان پر اچانک چھاپے

شہریوں کو ادویات اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے

ہفتہ 17 اپریل 2021 22:02

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) ضلعی ہیلتھ آفیسر ٹانک ڈاکٹر احسان اللہ بیٹنی کا بی ایچ یو رنوال اور بی ایچ یو ممریز پٹھان پر اچانک چھاپے مارے شہریوں کو ادویات اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے چھاپوں کے دوران ڈی ایچ او نے ہسپتال کے سٹور روم،مریضوں کو دی جانیوالی ادویات کی فراہمی اور طبعی عملہ کی بنیادی مراکز صحت پر موجودگی کو چیک کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ان کے اولین فرائض میں شامل ہے کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کا مشن ہے جسکی تکمیل کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا ریا ہے تاکہ ایک عام شہری صحت کی سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکے انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات ایک عام شہری کا بنیادی حق ہے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت خیبر پختون خواہ کے صحت کے حوالے سے اٹھائے جانیوالے بنیادی اقدامات سے شہریوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم ہو رہی ہیں ڈی ایچ او کا مذید کہنا تھا کہ ٹانک کے تمام بنیادی مراکز صحت فعال ہیں جہاں پر آنے والے مریضوں کے لئے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نیمتعلقہ طبعی عملہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹانک کے دیہی علاقوں کی دکھی عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں