ٹانک،پولیس نے اندھے قتل کی مختلف وارداتوں کے دوران مطلوب دو افراد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا

بدھ 26 مئی 2021 18:47

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2021ء) ضلعی پولیس سربراہ سجاد احمد صاحبزادہ اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اقبال بلوچ کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی ساجد خان کی دبنگ کاروائیاں، اندھے قتل کی مختلف وارداتوں کے دوران مطلوب دو افراد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی کے ایس ایچ او ساجد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ٹانک پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران اندھے قتل کے مقدمات میں مطلوب دو مبینہ ملزمان محمد رومان کو ماہ رمضان کے دوران اپنے سگے بھائی کے قتل کے الزام میں جبکہ محمد عامر کو بھی اپنے سگے بھائی جسے تقریبا تین ماہ قبل قتل کیا گیا تھا کو بھی الہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے انکا کہ مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث عناصر کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا اور انکے خلاف سٹی میں سخت کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں تاکہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی کا خاتمہ میرے اولین فرائض میں شامل ہے جسے ختم کرکے دم لونگا۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں