ٹانک، معصوم بچو ں کی اموات ، سیکٹر کمانڈرکا اہلخانہ سے اظہار تعزیت

اتوار 11 جولائی 2021 21:35

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2021ء) ٹانک کے نواحی علاقہ شاہ عالم میں چند روز پہلے کھلونا نما بم کے پھٹنے سے تین معصوم بھائیوں کی ناگہانی اموات پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کی بچوں کے گھر پہنچ کر اہلخانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت کی ۔ایف سی ساؤتھ کی جانب سے مالی تعاون بھی کیا ۔ٹانک کے نواحی علاقہ شاہ عالم میں 2 جولائی کو ایک انتہائی افسوسناک واقعہ کے دوران ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تین معصوم بچے وحید،ناصر اور فرمان اللہ جن کی عمریں 6 اور 12 سال کے درمیان تھیں نالا میں نہا رہے تھے کہ اس دوران ان کو ایک کھلونا نما بم ملا جس کو وہ اٹھا کر اپنے ساتھ دوکان پر لے آئے اور بم کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا کہ اس دوران کھلونا نما بم دھماکا سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر مذکورہ تینوں بچے جو کہ آپس میں بھائی تھے جان کی بازی ہار گئے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ واقعہ پر شہریوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا گیا ۔سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے اتوار کے روز گاؤں شاہ عالم میں واقع بچوں کے گھر گئے اور مرحومین کے ایصال ثواب اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے بچوں کے والد اور رشتہ داروں کے ساتھ اظہار تعزیت کی جبکہ ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی طرف سے بچوں کے والد کو مالی امداد حوالے کی سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقع انتہائی افسوسناک تھا کیونکہ اسمیں تین معصوم بچوں کی جانوں کا نقصان ہوا ہے جس پر ایف سی ساؤتھ اور افواج پاکستان بچوں کے والد اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور دکھ کا اظہار کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں