ڈپٹی کمشنر ٹانک کی گرہ بلوچ میں دیوار گرنے سے جاں بحق ہونیوالی بچی کے گھر آمد،والد سے فاتحہ خوانی

قدرتی آفات میں بچی کی موت واقع ہونے پر تین لاکھ روپے کا امدادی چیک بچی کے والد کے حوالے کیا

ہفتہ 17 جولائی 2021 00:05

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر ٹانک گرہ بلوچ میں دیوار گرنے سے جاں بحق ہونے والی 6 سالہ معصوم بچی لاریب کے گھر پہنچ گئے اوروالد کے ساتھ فاتحہ خوانی کی ،قدرتی آفات میں بچی کی موت واقع ہونے پر تین لاکھ روپے کا امدادی چیک بچی کے والد کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں ٹانک میں ہونے والی موسلا دار بارشوں کی وجہ سے ٹانک کے نواحی گاں گرہ بلوچ میں مکان کی چھت گرنے سے 6 سالا معصوم بچی دیوار کے نیچے دب جانے سے جاں بحق جبکہ 7 سالا بچی انسہ بی بی شدید زخمی ہوگء تھی جو اب بھی ملتان میں زندگی اور موت کی کشمکش میں زیر علاج ہے ٹانک ضلعی انتظامیہ کے سربراہ کبیر خان آفریدی نے مذکورہ واقع پر بروقت اور فوری عمل درآمد کرتے ہوئے جمعہ کے روز نواحی گاں گرہ بلوچ کا دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر بچی کے والد اختر زمان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ قدرتی آفات کے مذکورہ واقع میں بچی کی ناگہانی موت پر حکومتی پالیسی کے مطانق تین لالھ روپے مالیت کا چیک جاں بحق بچی کے والد کے حوالے کیا ڈپٹی کمشنر کبیر آفریدی کا کہنا تھا کہ بچی کا ناگہانی موت پر دکھ ہوا ہے قدرتی آفات کے ایسے واقعات میں صوبائی حکومت اور صوبائی ڈیزاسٹر منیجممٹ اتھارٹی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے شہریوں کو سیلابی پانی کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لئے ضلعی حکومت مکمل طور پر متحرک ہے اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی انتظامیہ بروقت اقدامات اٹھانے مصروف عمل ہے تاکہ شہریوں کی امداد کو صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں