جتنی بڑی چوری کرنی ہو یا دھرنا دینا ہو مولانا کو مال دیکر بھیج دیں،علی امین گنڈا پور کی مولانا فضل الرحمن پر تنقید

منگل 14 دسمبر 2021 23:48

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنی بڑی چوری کرنی ہو یا دھرنا دینا ہو مولانا کو مال دیکر بھیج دیں۔

(جاری ہے)

ٹانک میں جلسے سے خطاب کے دوران علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عورت کی حکمرانی حرام ہے، عورت کے لیے غیر مرد نامحرم ہے لیکن جب مولانا مریم کے ساتھ بیٹھتے ہیں تو خوشی سے ان کی بانچھیں کھل اٹھتی ہیں اور جب اپنے لوگوں میں آتے ہیں تو کیسا منہ بنا لیتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج کل مولانا کیا بنا ہوئے ہیں پتا ہے آپ کو ’ مینوں نوٹ دکھا، میرا موڈ بنے۔‘ مطلب یہ کہ آپ کو جہاں دھرنا دینا ہو، آپ نے جتنی بڑی چوری کرنی ہو، مولانا فضل الرحمان کو مال دے کر بھیج دیں۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں