ٹانک،ٹارگٹ کلرز نے خواتین اور بچہ کوبھی نہ چھوڑا، 4 افراد جاں بحق

جمعرات 16 دسمبر 2021 23:42

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2021ء) ٹانک میں ایک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں کار سوار 2 خواتین اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹانک میں وانا روڈ پر پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹارگٹ کلرز نے جس کار کو تاک کر نشانہ بنایا ہے اس میں ایک بچہ، دو خواتین اور ایک مرد سوار تھا، کار سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے تمام افراد 1 ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ کی وجوہات جاننے اور مجرمان تک پہنچنے کیلئے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں