محرم الحرام کے دوران امن کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے‘ڈپٹی کمشنر ٹانک

شیعہ اور سنی اکابرین محرم میں اخوت اور بھائی چارہ کی فضاء کو فروغ دیں تاکہ محرم پر امن ماحول میں اختتام پذیر ہو سکے‘حمید اللہ خٹک

بدھ 20 جولائی 2022 22:53

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنر ٹانک حمید اللہ خٹک نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے شیعہ اور سنی اکابرین محرم میں اخوت اور بھائی چارہ کی فضاء کو فروغ دیں تاکہ محرم پر امن ماحول میں اختتام پذیر ہو سکے سیکورٹی کیانتظامات کو فل پروف بنانے کے لئیپاک فوج،ایف سی ساؤتھ وپولیس ضلعی انتظامیہ کو مکمل مدد فراہم کرے گی تاکہ شہریوں کیجان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں محرم الحرام کے حوالے سے شیعہ اور سنی اکابرین کیمنعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ،ضلعی پولیس سربراہ وقار احمد،دونوں مسلک سے تعلق رکھنے والے اکابرین جن میں مولانا صدیق،پیر سلیم شاہ،قاری نصر اللہ،معین الدین گنڈہ پور،شیخ عظمت اللہ،سلیم شہزاد،مولانا نعمت اللہ،بدیع الزمان نذر عباس،منظور حسین،شہبازعلی،اشرف بلوچ،حنیف شاہ،سید حسن علی شاہ،فضل حسین،آمیر شاہ،عنایت اللہ شاہ،اسلم بلوچ،اللہ ڈہوایا سمیت دیگر نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام انشائ اللہ پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگا اور اس کے لئے ہم سب کوملکر اپنامثبت کردار ادا کرنا ہو گاافواج پاکستان، ایف سی ساوتھ اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے قیام امن کیلئیمتحرک ہیں ٹانک میں امن وعامہ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائیگا اور اس کے لئے دونوں مسلک کی مذہبی شخصیات کو بھائی چارہ کی فضائ کو فروغ دینا ہو گا کیونکہ محرم الحرام ہمیں اخوت ،بھائی چارہ، قربانی اور برداشت کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں مسلک کیاکابرین پولیس اور سول انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرہں تاکہ امن کے دشمنوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملایا جا سکے مذہبی اکابرہن نیڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس،سول انتظامیہ اور فوج کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاہا۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں