ْٹانک میں فری میڈیکل کیمپ اور بلا سود قرضے دینے کا پروگرام جلد شروع کیا جائیگا ،خالد وقاص

جمعرات 16 فروری 2017 20:14

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء)ٹانک میں جماعت اسلامی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ اور بلا سود قرضے دینے کا پروگرام جلد شروع کیا جائے گا تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرضے دئیے جا سکیں ،الخدمت فائونڈیشن خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے دکھی انسانوں کی مدد کررہی ہے ان خیالات کا اظہار الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص نے شبیر شاہ کی رہائش گاہ پر حلف برداری کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے سجاد مروت،ڈاکٹر علاوہ الدین ،الخدمت فائونڈیشن کے جنرل سیکرٹری انعام اللہ ،سابق صدر ذاکراللہ برکی سمیت کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں