ٹریفک پولیس ٹیکسلا کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1859کو چالان

منگل 8 جون 2021 18:41

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک ٹیکسلا کی سربراہی میں ٹیکسلا ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر1859گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے اور کاغذات نا مکمل ہونے پر متعدد کو تھانہ جات میں بند کروایا۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے سرکل انچارج ٹیکسلا ملک اظہر کو خصوصی احکامات جاری کیے کہ ٹیکسلا میں ایک مربوط ٹریفک نظام قائم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے قانون شکنوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک ٹیکسلا ملک اظہر کی سربراہی میں انچارج ٹریفک ٹیکسلا نوید الحسن نے گزشتہ ماہ کاروائی کے دوران 1859گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے 937900روپے کا جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں کے سفرکو محفوظ بنانا ہے جس کے لیے ٹریفک پولیس وہ تما م اقدامات کر رہی ہے جس سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسلا میں ٹریفک نظام کو بہتر اور مثالی بنانے کیلئے بھرپور محنت کر رہے ہیںاور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹیکسیلا میں شائع ہونے والی مزید خبریں