تھرپارکر میں ٹڈی دل کی خریداری کے لیے بارہ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ، 5 1روپیا کلو کے حساب سے ٹڈی دل خرید کی جائیں گی

پیر 29 جون 2020 15:59

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) تھرپارکر میں ٹڈی دل کی خریداری کے لیے بارہ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ، ایسا فیصلہ ڈی جی ایگریکلچر اینڈ ریسرچ کاؤنسل سندہ عطاء اللہ اور ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو کی صدارت میں ٹڈی دل کے خاتمے اور خریداری کے لئے منعقد کیے گئے اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھرپارکر مں ٹڈی دل کا خاتمہ کرنے کہ لییقائم سینٹر میں 15 روپیا کلو کے حساب سے ٹڈی دل خرید کی جائیں گی اس مقصد کے لئے 10 سماجی تنظیمیں بھی ہائیر کی گئی ہیںٹڈی دل چھوٹی بڑی زندہ اور مردہ سب کی خریداری یکم جولائی سے شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کی خریداری کے لیے تھرپارکر میں 12 سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔ چھاچھرو،اسلام کوٹ،مٹھی اور ڈاہلی میں دو دو سینٹر قائم کئے گئے ہیں اور اس کہ علاوہ ضلع تھرپار کہ دیگر علاقوں میں دو سینٹر اور ضلع عمرکوٹ میں دو سینٹرقائمکرینگے ۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں