تھرپارکر ،ْ رانی کھیت کی بیماری کی وجہ سے تین روز کے دوران 20 مور ہلاک

اتوار 8 جولائی 2018 15:40

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2018ء) تھرپارکر میں رانی کھیت کی بیماری کی وجہ سے تین روز کے دوران 20 مور ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

صحرائے تھر میں رانی کھیت کی بیماری کے وجہ سے موروں کے مرنے کا سلسلہ نہ رک سکا، محکمہ وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق تین روز کے دوران 20مور مرگئے ۔حکام وائلڈ لائف کے مطابق اسلام کوٹ کے نواحی گاوں جوگلار میں 11 جبکہ گائوں کھاکھنہیار میں بھی 9 مور ہلاک ہوئے جبکہ متاثرہ دیہات میں 20سے زائد مور بیمار ہیں۔وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ دیہات میں ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں