حکومت جلد تھر کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے گی، وفاقی وزیر صحت

حکومت مشکل میں تھرکے باسیوں کوتنہانہیں چھوڑے گی، تھر کے باسیوں کے لئے جلد صحت کارڈ کا اجرا کیا جائے گا، عامرکیانی

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:08

حکومت جلد تھر کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے گی، وفاقی وزیر صحت
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیرصحت عامرمحمود کیانی نے کہاہے کہ حکومت جلد تھر کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے گی۔وفاقی وزیرصحت عامرمحمود کیانی نے سندھ کے علاقے تھرکا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت نے یہ دورہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر صحت نے سول اسپتال مٹھی کا بھی دورہ کیا اوردستیاب سہولتوں کا معائنہ کیا۔وفاقی وزیرصحت عامر کیانی نے کہاکہ حکومت مشکل میں تھرکے باسیوں کوتنہانہیں چھوڑے گی، تھر کے باسیوں کے لئے جلد صحت کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں