تھرپارکر پولیس انتہائی فرض شناسی ہے ، ایس ایس پی

اتوار 16 دسمبر 2018 17:20

تھرپارکر\مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ایس ایس پی تھرپارکر جناب عمران قریشی نے کہا کہ تھرپارکر پولیس انتہائی فرض شناسی، ایمانداری اور محنت سے دن رات عوام کے تحفظ اور امن و امان کے لئے کام کر رھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران تھرپارکر پولیس نے مختلف مقامات سے 06 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، جن سے 1385 گرام چرس اور 155 لیٹر کچہ شراب (ٹھرو) برآمد کر کے گرفتار منشیات فروش ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

اسلحہ کے 01 کیس میں 01 ملزمان کے قبضے سے 01 پسٹل، 03 کارتوس برآمد کئے گئے۔مختلف چھاپوں میں 07 سماج دشمن عناصر جن کے خلاف کاروائی کرکے مضر صحت مین پوری گٹکہ ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا، اور ان کے قبضے خام مال اور 4215 انڈین گٹکہ برآمد کرکے 06 مقدمات درج کیے گئے۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں