عوا م کے مسائل کو حل کرنا ہمارا فرض ہے،ایس ایس پی تھرپارکر

بدھ 19 دسمبر 2018 15:50

تھرپارکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ایس ایس پی تھرپارکر عمران قریشی نے اپنے دفتر میں عوام کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کے لیے بروقت احکامات جاری کئے۔ایس ایس پی تھرپارکر نے کہا کہ عوا کے مسائل کو حل کرنا ہمارا فرض ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام الناس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بروقت متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کیے۔ایس ایس پی نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ایس ایس پی آفیس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،عوام کی تکلیفیں اور مسائل کو حل کرنا اولیں ترجیح ہے۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں