تھرپارکر،طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 سولر ٹیوب ویلز کا افتتاح،

تھرپارکر میں غربت کی انتہائی نچلی سطح پر لوگ زندگی گزار رہے ہیں،سینیٹر محمد طلحہ محمود کا تھر پارکر کے قحط زدہ علاقوں کا دورہ

جمعرات 27 دسمبر 2018 17:01

تھرپارکر،طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 سولر ٹیوب ویلز کا افتتاح،
تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2018ء) چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویڑن سینیٹر محمد طلحہ محمود کا تھر پارکر کے قحط زدہ علاقوں کا دورہ، سینیٹر طلحہ محمود نے تھرپارکر کے مختلف قحط زدہ علاقوں میں جاکر متاثرین میں خشک راشن تقسیم کیا اور طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے تیار کئے گئے 10 سولر ٹیوب ویلز کا افتتاح بھی کیا۔

اس موقع پر سینیٹرمحمد طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ تھرپارکر میں بہت زیادہ غربت اور مسائل ہیں جس پر حکومت کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویڑن کے چیئرمین اور طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے بانی سینیٹر طلحہ محمود نے تھرپارکر کے مختلف قحط زدہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے مٹھی، ڈیپلو،اسلام کوٹ،ننگرپارکر سمیت مختلف قحط زدہ علاقوں میں جاکر متاثرین میں فوڈ پیکیج کے تحت خشک راشن تقسیم کیا جبکہ فاؤنڈیشن کی جانب سے تیار کئے گئے 10سولر پینل ٹیوب ویلز کا افتتاح کیا،اور ہنرمند خواتین میں سلائی مشینیں بھی تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوم انسانوں کی بلا امتیاز مذہب رنگ و نسل امداد کررہے ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کرکے انہیں قلبی سکون ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں غربت کی انتہائی نچلی سطح پر لوگ زندگی گزار رہے ہیں،حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے یہاں پر لوگ پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں، حکومت نے جو پانی کے منصوبے شروع کئے ہیں وہ بھی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث پانی کی سہولت فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں دس سے زائد دیہاتوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا ہے جبکہ بیشتر لوگوں کی مالی امداد بھی کی گئی ہے، فوڈ پیکیج کے تحت ایک خاندان کے لئے تین سے چار ہفتوں کا راشن تقسیم کیا گیا ہے۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں