بھوک اور بیماریوں سے تھر کے مزید 4بچوں کا انتقال

ہفتہ 19 جنوری 2019 16:10

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) سندھ کے ضلع تھر پارکر کے علاقے مٹھی میں واقع سول اسپتال میں غربت، افلاس، بھوک اور پیاس کے ستائے مزید 4 بچے انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں بچوں کی یہ اموات گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہوئی ہیں۔ذرائع محکمہ صحت نے کہا کہ انتقال کرنے والے بچوں میں دو نوزائیدہ ہیں جبکہ دو کی عمریں ایک دن ہیں۔ان اموات کے بعد ماہ رواں میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے سبب ضلع تھر پارکر میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 44 تک جا پہنچی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں